عمرکوٹ ،عمرکوٹ کے نواح میں کار الٹنے سے چار شہری شدید زخمی ہو گئے

پیر 28 جولائی 2025 18:59

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) عمرکوٹ کے نواح میں کار الٹنے سے عمرکوٹ کے رہائشی چار شہری شدید زخمی ہو گئے،کار بری طرح سے تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات دیر گئے عمرکوٹ کے نواح میں عمرکوٹ،میرپورخاص روڈ پر گاؤں مہر غلام مصطفیٰ آرائیں کے سامنے کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں عمرکوٹ کے رہائشی جامع بخاری مسجد عمرکوٹ کے خطیب مفتی اسد اللہ،مولانا محمد بلال امجد،حافظ محمد اسامہ مغل،حافظ حسنین معاویہ شدید چوٹیں آنے کے باعث سخت زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ضلعی اسپتال عمرکوٹ منتقل کیا گیا جہاں سے تین شدید زخمیوں مفتی اسد اللہ،مولانا محمد بلال اور حافظ محمد اسامہ مغل کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا،کار میں سوار شہری حیدرآباد سے عمرکوٹ آ رہے تھے کہ اس دوران ڈرائیور کو نیند کا جھٹکا لگا اور کار بے قابو ہو کر الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں کار بری طرح تباہ ہو گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :