چوہدری محمد یاسین اور چوہدری عامر یاسین کو اللہ تعالیٰ نے عدالت سے سرخرو کیا،چوہدری سجاول حسین

پیر 28 جولائی 2025 19:02

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما چوہدری سجاول حسین نے کہا کہ چوہدری محمد یاسین اور چوہدری عامر یاسین کو اللہ تعالیٰ نے عدالت سے سرخرو کیا حق اور سچ کی جیت ہوئی جھوٹے الزامات لگانے والے رسوا ہوئے عدالت کے فیصلہ سے ثابت ہو گیا کہ تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد تھے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما چوہدری سجاول حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ چوہدری محمد یاسین عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے عدالت کے فیصلہ نے ان تمام لوگوں کو خاموش کر دیا ہے جو چوہدری یاسین اور عامر یاسین کے خلاف بو ل رہے تھے عدالت کے فیصلہ سے آئندہ کوئی بھی بغیر ثبوت کسی پر الزامات لگانے سے پہلے 10بار سوچے گا جو کو اللہ تعالیٰ عزت سے اس سے کوئی عزت چھین نہیں سکتا ۔