ایس ای سی پی نے سیٹلمنٹ سائیکل کو ایک دن تک کم کرنے کے روڈ میپ کا اعلان کر دیا

پیر 28 جولائی 2025 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے چیئرمین نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ٹریڈ کی جانے والی سیکیورٹیز کے لیے T+2 سے T+1 سیٹلمنٹ سائیکل میں منتقلی کے لیے 9 فروری 2026 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جہاں پی ایس ایکس، این سی سی پی ایل، سی ڈی سی، پی ایم ای ایکس، سیکیورٹیز بروکرز، بینکوں، اور صنعت کی تنظیموں سمیت کئی اہم مارکیٹ شرکا موجود تھے۔

یہ منتقلی ایس ای سی پی کے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے وسیع تر ایجنڈے کے مطابق ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جو زیادہ رفتار، شفافیت اور مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی کارکردگی کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے مارکیٹ کے شرکا کو کریڈٹ اور مارکیٹ کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرکے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ مزید برآں، اس تبدیلی سے مارکیٹ کی لیکویڈیٹی میں نمایاں بہتری آنے کی امید ہے کیونکہ تجارتیں اب تیزی سے طے ہو جائیں گی، جس سے مارکیٹ میں اتار چڑھا یا آپریشنل مسائل کی وجہ سے ڈیفالٹ کا امکان کم ہو جائے گا۔

چیئرمین ایس ای سی پی نے امریکہ، چین، کینیڈا، میکسیکو، اور ارجنٹائن جیسے ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے T+1 سیٹلمنٹ سائیکل کو جلد اپنانے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ پاکستان کا عالمی بہترین طریقوں کے ساتھ ہم آہنگی اس کے کیپیٹل مارکیٹس کی بڑھتی ہوئی پختگی، تیاری اور لچک کی عکاسی کرتی ہے۔

ایس ای سی پی کی رہنمائی میں، این سی سی پی پی ایل نے اہم مارکیٹ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ذریعے اس منتقلی کی فعال طور پر قیادت کی ہے۔ اس عمل کی حمایت کے لیے، ایس ای سی پی، سی ایم آئی آئیز، کسٹوڈین بینکوں اور سیکیورٹیز بروکرز کے نمائندوں پر مشتمل ایک عمل درآمد کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ T+1 سیٹلمنٹ سائیکل میں ہموار، اچھی طرح سے مربوط تبدیلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔عمل درآمد سے پہلے، چیئرمین نے تمام مارکیٹ شرکا کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی آپریشنل تیاری کا جائزہ لینا شروع کر دیں تاکہ وہ کسی بھی ممکنہ چیلنجز کی بروقت شناخت اور ان سے نمٹ سکیں۔ مزید برآں، اس عمل کو آسان بنانے کے لیے، این سی سی پی پی ایل نے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے جس میں مجوزہ T+1 سیٹلمنٹ میکانزم اور تفصیلی طریقہ کار کی رہنمائی شامل ہے جس کا مقصد آپریشنل خطرے کو کم کرتے ہوئے ہموار منتقلی کو ممکن بنانا ہے۔

یہ مارکیٹ ڈویلپمنٹ کا اقدام جدید کاری کی طرف ایک اہم قدم ہے اور اس سے نمایاں آپریشنل کارکردگی حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ ایس ای سی پی کے پاکستان کے کیپیٹل مارکیٹ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور عالمی معیار کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے عزم کو تقویت ملے گی۔جشن آزادی بھرپو رانداز میں منائی جائے گی،اس سال تھیم "آزادی قائدین کے ساتھ " سے پروگرام کا آغازکیا جائے گا، اجلاس میں انتظامات کے سلسلے میں حکمت عملی مرتب دے دی گئی