کراچی کوچ ٹرمینل ہزارگنجی کی نیلامی انتہائی صاف شفاف رہی ہے ،مرکزی انجمن تاجران ہزارگنجی

پیر 28 جولائی 2025 19:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)ہزارگنجی زون کے صدر سیدعبدالخالق آغا، سریاب ہزارگنجی کے چیئرمین عبدالسلام بادینی اور کابینہ میں شامل عہدہ داروں حاجی صدر کاکڑ،حاجی زمان بادیزئی،حاجی موسی لالا اچکزئی،سیدحجت اللہ آغا،میر عامر بنگلزئی،حاجی نقیب کاکڑ،رمضان خان بڑیچ،حاجی مرتضی خان نورزئی،نجیب خان کاکڑ، عمرالدین خان اور فوکل پرسن ظفر خان بڑیچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کیو ڈی اے نے کراچی کوچ ٹرمینل کی حالیہ نیلامی انتہائی صاف اور شفاف طریقے سے کرکے ایک تاریخ رقم کی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے جس کیلئے ہم ڈی جی کیو ڈی اے،سیکرٹری کیو ڈی اے اور اسکے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوںنے کہا کہ جس شاندار اور شفاف طرقہ کار کو محکمہ کیو ڈی اے نے خصوصا اس نیلامی میں اپنایا اس سے ہم تاجربرادری مطمئن ہے اور یہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں بھی پلاٹوں کی نیلامی کو حالیہ شفاف نیلامی کے طرز پر تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور عام عوام الناس کو پلاٹس دئیے جائیں تاکہ محکمہ کیو ڈی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ عوام الناس میں بحال ہوسکے اور ڈی جی کیو ڈی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کوچ ٹرمینل کے اندر روڈز اور ٹف ٹائل کا بقایا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :