سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس ، دفاعی صنعت کے اداروں کی آپریشنل صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کا جائزہ

پیر 28 جولائی 2025 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس پیر کو سینیٹر محمد عبدالقادر کی صدارت منعقد ہوا جس میں قومی دفاعی صنعت کے اداروں کی آپریشنل صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹرز جان محمد، دوست علی جیسر، عون عباس اور سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سینیٹر بلال احمد خان ممبر کمیٹی آن لائن زوم لنک پر اجلاس کی کارروائی میں شامل ہوئے۔کمیٹی کو وزارت دفاعی پیداوار، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس، پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔