ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو اور ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

پیر 28 جولائی 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو اور ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر ایمل مندوخیل ،اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) حمزہ ایوب بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ fIPV OPV "Readiness Campaign" کے تحت کوئٹہ کی 39 یونین کونسلز میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔اس مہم کے دوران 0 سے 59 ماہ کی عمر کے 3,53,950 بچوں کو OPV جبکہ 4 سے 59 ماہ کے 3,36,229 بچوں کو fIPV ویکسین دی جائے گی۔اس سال 2024۔2025 کے دوران مختلف مقامات پر کی گئی ماحولیاتی نگرانی (Environmental Surveillance) کے نتائج بھی پیش کیے گئے، جن کے مطابق بعض مقامات پر پولیو وائرس (WPV1) کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے لہذا اس ضمن میں فوری اور مؤثر اقدامات اور حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی کے لیے ایک تفصیلی نقے کے مطابق مہم کو زیادہ مؤثر اور ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جارہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو اور ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ والدین کو پولیو ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے مؤثر مہم چلائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ ٹیمیں بلا خوف و خطر اپنا کام انجام دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور تمام سٹیک ہولڈر کے باہمی تعاون سے کوئٹہ کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :