کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا قومی نغمے پیش کرنے والے بچوں کےلئے5لاکھ روپے انعام کااعلان

جمعرات 14 اگست 2025 14:47

کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان  کا  قومی نغمے پیش کرنے والے بچوں کےلئے5لاکھ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے قومی نغمے پیش کرنے والے بچوں کےلئے5لاکھ روپے انعام کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں پاکستان کی78ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنمنٹ سکول مشن روڈ کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے ۔ میرسرفرازبگٹی نے بہترین نغمے پیش کرنے پر بچوں کے لیے5لاکھ روپے انعام کااعلان کیا۔