ساہیوال ،ساہیوال میں 1000 فٹ لمبے اور بیس فٹ چوڑے قومی پرچم کی تقریب

جمعرات 14 اگست 2025 15:33

ساہیوال ،ساہیوال میں 1000 فٹ لمبے اور بیس فٹ چوڑے قومی پرچم کی تقریب
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ساہیوال میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہوئی ،جہاں کمشنر ساہیوال نے پرچم کشائی کی۔ مزدور پلی چوک میں پنجاب کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا جس کی لمبائ ایک ہزار فٹ اور چوڑائی بیس فٹ تھی۔

(جاری ہے)

حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک" ساہیوال میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل کے جناح ھال میں منعقد ہوئی ،پرچم کشائی کے موقع پر انتظامیہ اور سیاستدانوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

تقریب میں انڈیا کے خلاف معرکہ حق میں فتح حاصل کرنے پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا دوسری طرف مزدور پلی پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پنجاب کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا جس کی لمبائی ایک ہزار فٹ اور چوڑائی بیس فٹ تھی۔