Live Updates

وزارت خزانہ کی جولائی میں افراط زر کی شرح 3.5سے 4.5فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی

پیر 28 جولائی 2025 21:24

وزارت خزانہ کی جولائی میں افراط زر کی شرح 3.5سے 4.5فیصد کے درمیان رہنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وزارت خزانہ نے جولائی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 3.5سے 4.5فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے اس کی وجہ قیمتوں میں استحکام اور رسد کے بہتر حالات کو قرار دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3.2فیصد رہی، جبکہ مالی سال کے اختتام 30جون تک اوسط مہنگائی 4.49فیصد رہی، جو گزشتہ سال کی 23.4فیصد کے مقابلے میں نو سال کی کم ترین سطح ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق مالی سال 2026ء کے ابتدائی مہینوں میں معیشت کی بحالی برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کی بنیاد بہتر میکرو اکنامک صورتحال اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے پر ہے۔ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون میں بڑی صنعتوں کی پیداوار نے ممکنہ طور پر اپنی رفتار برقرار رکھی، جس کی وجہ نجی شعبے کے قرضے میں اضافہ اور پیداوار میں وسعت ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اندرونِ ملک طلب میں مضبوطی، زر مبادلہ کی مستحکم شرح، اور عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام جولائی میں برآمدات، ترسیلات زر اور درآمدات کو فروغ دے سکتے ہیں، جس سے بیرونی شعبے میں استحکام آئے گا۔تاہم وزارت نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ شدید بارشیں زرعی پیداوار اور رسد کے تسلسل کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، جو آئندہ مہینوں میں مہنگائی کے منظرنامے پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :