ایبٹ آباد، دکاندار کو زخمی کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

منگل 29 جولائی 2025 15:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ایبٹ آباد کے تھانہ حویلیاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو زخمی کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملزم عاصم ولد دلدار سکنہ نئی آبادی تھانہ حویلیاں نے ندی دوڑ کے قریب دکاندار شعیب اختر ولد نعمت دین سکنہ بانڈی عطائی خان کو فائر اور تیز دھار آلہ سے وار کر کے زخمی کر دیا جسے شدید زخمی حالت میں ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او حویلیاں علی جدون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو کلاشنکوف، وقوعہ میں استعمال ہونے والے پستول اور چاقو سمیت گرفتار کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 324 پی پی سی مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم دکان پر چوری کی غرض آیا تھا، مزاحمت پر ملزم نے دکاندار کو زخمی کر دیا ، زخمی کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے ۔