پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 534 پوائنٹس اضافہ

منگل 29 جولائی 2025 16:23

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  تیزی،  100 انڈیکس میں 534 پوائنٹس  اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 534 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 139,914 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

یہ معاشی پالیسیوں میں استحکام اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف سے پاکستان پر اعتماد کے اظہار کا مظہر ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 2300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جب کہ کاروباری حلقوں میں غیر معمولی جوش و خروش پایا گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی یہ کارکردگی پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کی مضبوط بنیادوں کی عکاسی کرتی ہے۔حکومت سرمایہ کاروں کے تحفظ اور مالیاتی شفافیت کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔