چیچہ وطنی، اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد

منگل 29 جولائی 2025 16:39

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری کی قیادت میں پودے لگانے کی تقریب چیچہ وطنی جنگل میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق ڈی ای پی ایجوکیشن محمد سلیم اور دیگر شخصیات نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا، شرکا نے اس موقع پر اپنے ناموں سے پودے لگائے ، اسسٹنٹ کمشنر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شجر کاری مہم کا مقصد عام الناس کوزیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے،ماحولیاتی آلودگی سے معاشرے میں کئی قسم کی بیماریاں اور مسائل جنم لے رہے ہیں اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنا کر ہی ماحول کو عوام دوست بہتر بنایا جاسکتا ہے، انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی نگہداشت کو اپنا اخلاقی و قومی فریضہ سمجھیں۔

\378

متعلقہ عنوان :