فیسکو کاشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

منگل 29 جولائی 2025 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا کے مطابق 30 جولائی کو صبح 6 سے دوپہر 2 بجے تک 132 کے وی بھوانہ گرڈ سٹیشن کے خانو آنہ،بھوانہ،منگو آنہ، احمد نگر فیڈرصبح 6 سے دن 11 بجے تک 132 کے وی کھرڑیانوالا گرڈ سٹیشن کے فخر آباد،لاٹھیانوالا،رفیق سپننگ،واپڈا سٹی،فاریسٹ پارک،فاروق سپننگ،کھرڑیانوالا سٹی،لاہور روڈ،ایم کے سنز،انٹر لوپ،نیو ایم کے سنز،فردوس،سبو آنہ،نادرا،وادی ستارہ فیڈر132 کے وی بنڈالہ گرڈ سٹیشن کے جوہل(ایس ای ایل)،زیارت(ایس ای ایل)،شہباز گارمنٹس،اے ایم ٹیکس،بیکن امپیکس فیڈر132 کے وی بھوانہ گرڈ سٹیشن کے تاجا بیر والا فیڈر132 کے وی لالیاں گرڈ سٹیشن کے لالیاں سٹی،کالو وال،عبد اللہ شاہ شاہین،احمد نگر فیڈر132 کے وی چناب نگر گر ڈاسٹیشن کے پٹھان کوٹ اور نیو احمد نگر فیڈرصبح 6 سے دن 9 بجے تک 132 کے وی وی اے سی گرڈ سٹیشن کے وی اے سی ون،گارمنٹ سٹی،چاولہ انٹرپرائزز،سمیرہ فیبرکس،ٹرائی کون بیوریجز فیڈرصبح 6 سے دن 10 بجے تک 132کے وی سمندری روڈ گرڈ سٹیشن کے نیامو آنہ، روشن والا، ایم جی ایم،چناب گارڈن، فور سیزن،میانی،الیاس گارڈن،دسوہہ،ڈیفنس پیراڈائز،امین آباد،نوابانوالا،نثار کالونی،گلشن اقبال کالونی،مسعودآباد،مجاہد آباد،پیپسی،مظفر کالونی،گورنمنٹ جرنل ہسپتال،احمد نگر،برکت پورہ،فلکو ٹیکسٹائل،میانی،سمندری روڈ، ڈی ٹائپ،کوریاں روڈ،الفیصل،نیو اقبال کالونی،ایم علی سٹریٹ،داتا سٹریٹ فیڈر132 کے وی ٹھیکری والا گرڈ سٹیشن کے بھولا پیر فیڈرصبح ساڑھے چھ سے دن ساڑھے دس بجے تک 132 سمندری روڈ گرڈ اسٹیشن کے فلکو ٹیکسٹائل،نیو اقبال کالونی، سمندری روڈ،سمن آباد،امین آباد،فور سیزن،کوریاں روڈ،نوابانوالا، دسوہہ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔