193 کنال سے زائد رقبہ واگزار کرا کر نیلام کر دیا گیا

منگل 29 جولائی 2025 16:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈی سی سرگودھا کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شیریں گل نے چک 95 شمالی میں 193 کنال سے زائد رقبہ واگزار کرا کر نیلام کر دیا۔

(جاری ہے)

نیلامی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ تحصیلدار سرگودھا سمیع اللہ حلقہ پٹواری عبداللہ عامر، کلرک محمد سکندر کے علاوہ ریونیو کا دیگر عملہ بھی موجود تھا جنہوں نے لوگوں کی موجودگی میں رقبے کو نیلام کیا اور کامیاب بولی دہندہ نیک محمد کو یہ رقبہ دے دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شیریں گل نے کہا کہ چک 95 میں یہ رقبہ فریز شدہ تھا اور اس کو واگزار کرا کر اس کی نیلامی کی گئی جس کے بعد کامیاب بولی دینے پر یہ رقبہ نیک محمد ولد نذر محمد کو الاٹ کر دیا گیا ہے جس کی قانونی کاروائی مکمل کر لی گئی ہے اور اس سلسلہ میں حلقہ پٹواری عبداللہ عامر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کی تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے دیں۔

متعلقہ عنوان :