جیکب آباد میں پولیس کا مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

منگل 29 جولائی 2025 19:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) جیکب آباد میں پولیس کا مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق صدر تھانہ پولیس اور ملزمان کے درمیان مٹھو پھاٹک کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مطلوب ملزم عبداللہ کناسرو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسے زخمی حالت میں قابو کرلیا گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کردی گئی ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسے آپریشنز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ شہر میں امن و امان کو قائم رکھا جاسکے۔