ڈپٹی کمشنر کی آن لائن کھلی کچہری

منگل 29 جولائی 2025 19:21

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے بذریعہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ منگل کو آن لائن کھلی کچہری میں شہریوں نے بذریعہ کمنٹس اپنی شکایات درج کیں۔ اس موقع پر ضلعی افسران بھی موجود تھے جنہوں نے براہِ راست شکایات کا جواب دیا۔کمنٹس سیکشن میں درج شکایات کا ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے فرداً فرداً جواب دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے خصوصی طور پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی کہ ان مسائل کو قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ان شکایات کے حوالے سے پراگریس ریویو اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ان شکایات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے پوچھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے، یہ صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کی اولین ترجیح میں ہے۔