سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان،نے وزیرِ اعلی کے مشیر سردار حسین اسلم بھٹی کی عیادت کی

منگل 29 جولائی 2025 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر، محمد اکبر علی خان،نے حال ہی میں اپنی اہلیہ ارم اکبر علی خان کے ہمراہ صوبہ سندھ کے وزیرِ اعلی کے مشیر سردار حسین اسلم بھٹی کی عیادت کی جو ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سردار حسین اسلم بھٹی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے اردو کے معروف مصنف ذاکر علی خان کی کتاب ''روایتِ علیگڑھ'' بھی سردار حسین اسلم بھٹی کو پیش کی۔سرسید یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خان نے کہا کہ ہم آپ کی جلد سے جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔اس نفسا نفسی کے دور میں ملاقاتیں ضروری ہیں، کیونکہ ملنے جلنے سے محبتیں بڑھتی ہیں اور تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہا کہ ہم سب مل کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر ارم علی خان نے کہا کہ آپ کی صحت ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔آپ کی کارکردگی اور محنت سندھ کی ترقی میں ایک اہم ستون ہے۔آپ کی خدمات اور عزم مثالی ہے۔آپ کی جدوجہد اور لگن نہ صرف دوسروں کے لیے ایک مثال ہے بلکہ عوام میں بھی حوصلہ افزائی کا سبب ہے۔ہمیں امید ہے کہ آپ کی رہنمائی میں سندھ ترقی کے نئے مراحل طے کرے گا۔سندھ کے ترقی کے سفر کو جاری رکھنا ہے۔

باہمی ملاقات اور میل جول تکلیف اور پریشانیوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وزیرِ اعلی کے معاونِ خصوصی سردار حسین اسلم بھٹی نے چانسلر اکبر علی خان کے اس پرخلوص جذبہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس محبت بھری دعاں کے لیے ہم نہایت ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پیار اور خلوص کا اظہار ہمیں حوصلہ افزائی دیتا ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اور ان کی اہلیہ معاشرتی خدمت اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں، جو کہ ایک مثالی رویہ اور جذبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :