آر پی او کا دورہ سیف سٹی ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

منگل 29 جولائی 2025 19:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے سیف سٹی سرگودھا کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی آپریشنز سیف سٹی سرگودھا عامر مشتاق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی سرگودھا میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سافٹ ویئر کی انسٹالیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی ماندہ کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جو چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر زیر تربیت اے ایس پیز کو بھی منصوبے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :