پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،ناجائز اسلحہ،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

منگل 29 جولائی 2025 19:47

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،ناجائز اسلحہ،منشیات برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے ،مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ،پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تھانہ رنگ پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ملزم محمد ندیم آمرانہ سیال کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01 عدد رائفل 44 بور بمعہ گولیاں برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ افتخار ملکانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01 کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :