ایل ڈی اے یوم آزادی پر شہر کے اہم انٹری پوائنٹس کو روشن اور ڈیکور کرے گا، ڈی جی ایل ڈی اے

منگل 29 جولائی 2025 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کرنے والی ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے یوم آزادی پر شہر کے اہم انٹری پوائنٹس کو روشن اور ڈیکور کرے گا۔

ایل ڈی اے ٹھوکر انٹری پوائنٹ اور راوی برج کو یوم آزادی کی مناسبت سے ڈیکور کرے گا۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹولنٹن مارکیٹ، ایل ڈی اے دفتر جوہر ٹائون اور پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی کو سجائے گا۔ایل ڈی اے شہر کی اہم شاہراہوں اور کمرشل املاک پر پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے سجاوٹ کرے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ اور انٹری پوائنٹس کو سبز اور سفید لائٹس سے ڈیکور کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ کی پارکنگ مینجمنٹ ٹیپا کو کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے یوم آزادی کی مناسبت سے ٹیپا کو تمام انڈرپاسز کو ڈیکور کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :