واکنگ سٹریٹ، فٹ پاتھ، اسفالٹ، ٹف ٹائلز سمیت سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پر کام کا آغاز۔ڈی جی ایل ڈی اے

منگل 29 جولائی 2025 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اندرون لاہور کے علاقوں کی سنی گئی۔ایل ڈی اے، ٹیپا نے ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ سے ملحقہ علاقوں میں ابتدائی ورکنگ کا آغاز کر دیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپا آفس میں اجلاس ہوا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔

نیسپاک ٹیم نے ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ 3 کلومیٹر کے ریڈیس پر ابتدائی ورکنگ کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

مصری شاہ، بادامی باغ، دو موریہ پل ریلوے اسٹیشن سے متعلقہ علاقوں بارے رپورٹ پیش کی گئی۔ٹیپا، ایل ڈی اے نیسپاک ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ علاقوں کا ٹوپوگرافگ سروے کر رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ان علاقوں میں واکنگ سٹریٹ، فٹ پاتھ، اسفالٹ، ٹف ٹائلز سمیت سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پر کام کیا جائے گا۔ مصری شاہ، دو موریہ سے منسلک علاقوں میں فساڈ میں بہتری، یونیفارم ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔ اجلاس میں نیلا گنبد اور مال روڈ ٹولنٹن مارکیٹ کے پارکنگ پلازہ کی ورکنگ میں پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران نے شرکت کی۔