پاکستان کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت ہو رہی ہے،ثروت اعجاز قادری

منگل 29 جولائی 2025 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری کا نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں صرف ظلم و جبر مسلمانوں پر ہی کیے جا رہے ہیں۔اسلام مخالف قوتوں کی جانب سے کی جانے والی سازشیں کے پردے اٹھنا شروع ہو چکے ہیں۔اگر امریکہ کے صدر اتنے ہی امن پسند ہیں تو کیوں غزہ میں جنگ بندی نہیں کروا پا رہے۔

امریکی صدر کے سارے بیان جھوٹ پر مبنی ہیں۔امریکہ ہی پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا سرپرست ہے۔اسلام مخالف قوتوں نے صرف مسلم ممالک کو ہی اپنے ٹارگٹ پر رکھا ہوا ہے۔وجہ صرف یہی ہے کہ وہ سب جان چکے ہیں کہ جس دن مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ان کا بوریا بستر لپیٹ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت ہو رہی ہے۔

بیرونی طاقتیں اپنے سہولت کاروں کو استعمال کر کے پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔بیرونی طاقتوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی تمام سازشیں اب تک ناکام ہو چکی ہیں۔پاکستان کے دشمن کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔پاک افواج نے دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔پاکستان میں موجود بیرونی طاقتوں کے سہولت کار اپنے اقاں کو خوش کرنے کے لیے ایسے اوچے ہٹکنڈے استعمال کرتے ہیں مگر پاک افواج ہمیشہ ان کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہتی ہے۔

ثروت اعجاز قادری کا اپنے جاری بیان میں مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی ہوائیں صرف مسلم ممالک کی طرف ہی چلائی جا رہی ہیں۔اسلام مخالف قوتوں نے صرف مصنوعی نظام بنایا ہوا ہے جو تمام مسلم ممالک مل کر نیست و نابود کر دیں گے۔غذا سے شروع ہونے والی جنگ اب کفار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔اسلام مخالف قوتوں کی بربادی کا وقت شروع ہو چکا ہے۔

اسلام مخالف قوتیں اور کفار نے اچھی طریقے سے دیکھ لیا ہے بھوک افلاس کے باوجود فلسطینی ان کے سامنے سینہ سپر ہو کر کھڑے ہوئے ہیں۔جنگ ہمیشہ حوصلوں سے لڑی جاتی ہیں اور حوصلہ اللہ کے کرم سے صرف مسلمانوں کے سوا کسی کے پاس موجود نہیں ہے۔اسلام مخالف قوتیں اور کفار یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ تمام مسلم ممالک میں اتحاد صرف پاکستان ہی پیدا کر سکتا ہے۔آج پاکستان افواج کو پوری دنیا میں بہادری کا نشان سمجھا جاتا ہے۔پوری دنیا نے دیکھ لیا جب پاک افواج میدان جنگ میں اترتی ہے تو پھر کوئی بھی اس کے سامنے کھڑا نہیں رہ سکتا یہی وجہ ہے کہ دشمن پاکستان کو اس کے اندرونی معاملات میں الجھا کر رکھنا چاہتا ہے۔