ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس خرم شکور سے نئے تعینات ہونے والے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ملاقات

منگل 29 جولائی 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس خرم شکور سے نئے تعینات ہونے والے ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے ملاقات کی۔ اس موقع پرڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز خان بھی موجود تھے۔ایس پی رائٹ مینجمنٹ پولیس ملتان ریجن تنویر احمد، ایس پی آر ایم پی سرگودھا ریجن اختر حسین سمیت نئے تعینات ہونے والے 9ڈی ایس پیز ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی خرم شکور نے رائٹ مینجمنٹ پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو رائٹ مینجمنٹ پولیس کے خدوخال، اغراض و مقاصد، قوانین اور اہداف بارے آگاہ کیا۔آر ایم پی کے افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی سکیورٹی ایس او پیز اور وسائل کا درست استعمال یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

مشکل ترین حالات میں نظم و ضبط، صبر و تحمل اور ثابت قدمی آپ کا طرہ امتیاز ہونا چا ہیے۔

رائٹ مینجمنٹ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت لا اینڈ آرڈرکو یقینی بنانا آر ایم پی کا مشن ہے۔ ڈی آئی جی آر ایم پی پولیس اسد سرفراز خان نے کہا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ مہارت سے حکومتی ویژن کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنائے گی۔ ریجنز اور اضلاع میں تعینات آر ایم پی کے افسران و جوان بلند حوصلہ اور بہترین ٹریننگ سے لیس ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے افسران نے ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔