کراچی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق

ڈاکوئوں نے فائرنگ سے قبل کئی شہریوں کو لوٹا، مصطفی کے پاس چھوٹا فون تھا، وہ بھی لے گئے جان بھی لے لی، دکاندار

منگل 29 جولائی 2025 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)شہرقائد میں ایک اور شہری ڈاکوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون 13 نمبر کے قریب دھوبی کی دکان پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مصطفی نامی شہری جان سے چلا گیا۔

(جاری ہے)

دکان مالک انیس کے مطابق ڈاکوں نے فائرنگ سے قبل کئی شہریوں کو لوٹا تھا، مصطفی کے پاس چھوٹا فون تھا، وہ بھی لے گئے جان بھی لے لی۔مقتول کے بھائی نعمان نے بتایا کہ مرحوم بھائی پانچ بہن بھائیوں میں بڑا اور غیر شادی شدہ تھا۔