آسٹریلوی بولر جان ہیسٹنگز نے وائیڈ بال کی نئی تاریخ بنا ڈالی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں ایک اوور میں 10 وائیڈ بال پھینک کر ٹیم کا جنازہ نکال دیا

بدھ 30 جولائی 2025 12:31

آسٹریلوی بولر جان ہیسٹنگز نے وائیڈ بال کی نئی تاریخ بنا ڈالی
لیسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) آسٹریلوی بولر نے پاکستان کے خلاف میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وائیڈ بال پھینکنے کی نئی تاریخ بنا دی۔ اسٹریلین لیجنڈز کھلاڑی نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں ایک اوور میں 10 وائیڈ بال پھینک کر ٹیم کا جنازہ نکال دیا، جان ہیسٹنگز پاکستان کیخلاف میچ میں اپنی لائن ہی بھول گئے۔

یک طرفہ مقابلے میں دلچسپ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب پاکستان کو جیت کے لیے صرف 19 رنز درکار تھے، اس دوران آسٹریلیا کے باؤلر جون ہیسٹنگز باؤلنگ کے لیے آئے تو انہوں نے ایک ہی اوور میں 10 وائیڈ اور ایک نو بال کروا کر سب کو حیران کر دیا۔اس موقع پر فیلڈنگ پر کھڑے دیگر کھلاڑی اور اسٹیڈیم میں موجود آسٹریلوی تماشائی اپنے بالر کو بیبسی کی تصویر بنے دیکھتے رہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ میچ میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلے ہی ناک آو?ٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔پاکستان چیمپئنز نے 75 رنز کا ہدف 8 ویں اوور میں حاصل کیا، اوپنر شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے کھیل کر صرف 74 رنز اسکور کیے، پوری آسٹریلین ٹیم 12ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا چیمپئنز کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔