ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ڈیرھ ماہ باقی ہیں، امید ہے شرکت کروں گا‘ ارشد ندیم

بدھ 30 جولائی 2025 13:26

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ڈیرھ ماہ باقی ہیں، امید ہے شرکت کروں گا‘ ..
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)پاکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ڈیرھ ماہ باقی ہیں، امید ہے شرکت کروں گا۔مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ میری 4 سرجریز ہوئی ہیں ری ہیب چل رہا ہے، قوم سے اپیل ہے میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم لندن میں پنڈلی کے آپریشن کے بعد اس وقت بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، اور امید ہے کہ وہ ستمبر میں جاپان میں ہونے والی ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔ارشد ندیم راوں ماہ ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انگلینڈ گئے تھے، ڈائمنڈ لیگ کے مقابلے پولینڈ میں 16 اگست اور سوئزلینڈ میں 27 سے 28 اگست کو شیڈول ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ میں ڈاکٹر علی باجوہ کی زیر نگرانی پنڈلی کا آپریشن کروایا تھا جس کے بعد سے وہ روبصحت ہیں۔ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ نے کہا تھا کہ جیولن تھرور کا فیزیو تھراپسٹ کیساتھ ری ہیب اس وقت لندن میں جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ معمول کی ٹریننگ سے قبل ارشد ندیم کا یہ 2 ہفتوں کا پروگرام ہے۔