سکھر کے مشہور تاجر رہنما محمد جاوید ملک انتقال کر گئے

بدھ 30 جولائی 2025 15:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) سکھر کے مشہور تاجر انتقال کر گئے ۔ان کے انتقال کے سوگ میں بازار بند کر دیئے گئے ۔ سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ممتاز تاجر رہنما اور شہر کی مشہور شخصیت محمد جاوید ملک کارضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھر شہر کی تاجر برادری نے سوگ میں اپنا کاروبار اور دکانیں بند کر دی ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد، بندر روڈ سکھر میں ادا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :