Live Updates

موسمی صورتحال ،ڈی پی او سکردونے سدپارہ روڈ پر دیوسائی کی طرف جانے والی ٹریفک کو روک دیا

بدھ 30 جولائی 2025 20:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)ریجنل پولیس آفیسر بلتستان طفیل احمد میر کی ہدایت پر ڈی پی او سکردو کاچو ناصر عباس نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر سدپارہ روڈ پر دیوسائی کی طرف جانے والی ٹریفک کو فی الحال روک دیا ہے جبکہ شاہراہِ بلتستان جے ایس آر سیکشن پر ٹریفک رواں دواں ہے ۔

(جاری ہے)

آر پی او بلتستان نے تمام مسافروں خاص طور پر سیاح حضرات سے گزارش کی ہے کہ وہ موسم کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں تاکہ کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں کی طرف بارش کے دوران سفر کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ موسم سے متعلق مستند اور مکمل معلومات حاصل کرکے ہی سفر کرنے میں آپ کیلئے بہتری ہوگی شاہراہِ بلتستان میں مسافروں کی رہنمائی اور کسی بھی مشکل کی صورت میں مدد کیلئے پولیس چیک پوسٹ شینگوس ، تھانہ استک ، ، تھانہ تھوار , تھانہ کچورہ اور پولیس چیک پوسٹ کچورہ کا عملہ تیار ہے جبکہ سدپارہ روڈ پر سفر کرنے والوں کیلئے سدپارہ چیک پوسٹ کا عملہ تیار ہے ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات