کین کمشنر پنجاب نے مختلف ڈویژنز میں فراہم کردہ چینی کے سٹاک کی تفصیلات جاری کردیں

بدھ 30 جولائی 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ہدایت پر کین کمشنر پنجاب نے مختلف ڈویژن میں فراہم کردہ چینی کے سٹاک کی تفصیلات جاری کردیں۔ ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ3 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کیلئے1 لاکھ 40 ہزار 431 میٹرک ٹن چینی فراہم کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں چینی سٹاک کی وافر دستیابی،قلت بارے خبریں بے بنیاد ہیں،لاہور ڈویژن کیلئے 21 ہزار 602، گوجرانولہ کیلئے310 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی ہے۔سرگودھا ڈویژن کیلئے3 ہزار 697،راولپنڈی 271، ساہیوال کیلئے60 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جا چکا ہے، بہاولپور ڈویژن سے92 ہزار 295، راولپنڈی کیلئے 17 ہزار 711 ،ڈی جی خان 4 ہزار 143 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ روزمرہ استعمال کے مطابق چینی کی خریداری کریں،گراں فروشوں اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے۔