اسسٹنٹ کمشنر خانپور کا سروس ڈیلیوری سنٹر کا دورہ

بدھ 30 جولائی 2025 20:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے سروس ڈیلیوری سنٹر کا دورہ کر کے ریکارڈ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور ڈاکٹر تزئین ظفر نے بدھ کے روز اچانک سروس ڈیلیوری سنٹر کا دورہ کیا جس کے دوران انھوں نے سنٹر میں موجود ریکارڈز اور دیگر انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سروس ڈیلیوری سنٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور نظام کار کا مشاہدہ کیا اور سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :