Live Updates

پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

بدھ 30 جولائی 2025 21:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) پی ٹی آئی رہنماء صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشال یوسفزئی کو نامزد کیا ہے جس پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے صائمہ خالد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی لیکن اب صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر موقف دینے سے معذرت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات