گورنر سندھ سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات، ’جشن آزادی شایانِ شان طریقے منانے کا عزم

بدھ 30 جولائی 2025 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگو نے وفد کے ہمراہ گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے ’’معرکہ حق، جشنِ آزادی‘‘ مہم کے حوالے سے کاروباری برادری کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، آج ہم جو کچھ بھی ہیں، اس ملک کی بدولت ہیں۔

انہوں نے بزنس کمیونٹی کو گورنر ہائوس میں جاری ’’معرکہ حق، جشن آزادی‘‘مہم کی تیاریوں پر اعتماد میں لیا۔ملاقات میں وفد نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ ایف پی سی سی آئی’’معرکہ حق، جشن آزادی‘‘ تقریبات میں بھرپور شرکت کرے گا ۔