
پاکستان کی اسپیس تحقیق ترقی کی جانب گامزن ہے، سیٹلائٹ لانچ پاکستان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈی جی سپارکو
سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان میں انفرااسٹرکچر کی ترقی اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی ہوسکے گی،یہ سیٹلائٹ سیلاب، زمینی کٹاؤاور زلزلوں کی بروقت انتباہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، افتخاربھٹی
فیصل علوی
جمعرات 31 جولائی 2025
11:33

(جاری ہے)
جغرافیائی خطرات کی نشان دہی کر کے سی پیک جیسی قومی ترقیاتی پہلوؤں کو سپورٹ کرے گا۔
پاکستان نے گزشتہ ادوار میں بھی سیٹلائٹ بھیجے ہیں۔افتخار بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،یہ سیٹلائٹ زراعت اور زمینی حقائق میں اہم معاونت فراہم کرے گا۔ اسپیں بیس ڈیٹا کے تجزیہ کی صلاحیت بھی ہے، اس سیٹلائٹ سے زلزلے، سیلاب کی آگاہی اور زمین کی حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی، پانی کی قلت، گلیشیئر پگھلنے،گرمی اور بدلتے موسم سے متعلق معلومات بھی ملیں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبلپاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیا، پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے ترجمان کے مطابق نیاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سینٹر سے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ سیٹلائٹ پروگرام سے پاکستان کے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا، فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور آبادی کی نگرانی ممکن ہوسکے گی۔چین نے جمعرات کی صبح جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان میں واقع شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائژو-1A کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ-01 کو کامیابی کے ساتھ پاکستان کی خلائی تحقیقاتی تنظیم ”سُپارکو“ کے تعاون سے خلا میں مقررہ مدار میں بھجوادیاتھا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ سیٹلائٹ نہ صرف جغرافیائی خطرات کی بروقت نشان دہی کرے گا بلکہ اسے سی پیک جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں میں بھی مؤثر معاون کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ترجمان سپارکو نے بتایا کہ یہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: عارضی جنگ بندی اور فضاء سے پھینکی خوراک ناکافی، یو این ادارے
-
عالمی تجارت پلاسٹک آلودگی بڑھانے کی بجائے کم کرنے میں مدد دے، انکٹاڈ
-
یوکرین: کیئو پر روسی حملوں میں 11 شہری ہلاک، یو این ادارہ
-
عمر ایوب اپنی پوری زندگی میں کبھی فیصل آباد نہیں گئے
-
خزانہ پھر سے خالی ہونا شروع؟
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
-
چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے
-
حکومت نے پٹرول سستا کر دیا
-
پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
-
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
-
9 مئی کے مقدمات کی مدعی ن لیگ یا حکومت نہیں بلکہ ریاست ہے
-
حکومت امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.