ڈی پی او بنوں کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات،متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کی ہدایت کی

جمعرات 31 جولائی 2025 12:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں سلیم عباس کلاچی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین اور درخوست گزاروں نے ڈی پی او بنوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن میں زمین کے تنازعات، پولیس سے متعلق شکایات اور دیگر سماجی مسائل شامل تھے۔

ڈی پی او بنوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی مسائل کے فوری اور شفاف حل کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کا اعتماد بحال رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوامی مسائل کا فوری حل اور پولیس و عوام کے درمیان بہتر رابطہ قائم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :