ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کی جانب سے سیشن کورٹ بار روم میں شجرکاری مہم کا افتتاح

جمعرات 31 جولائی 2025 12:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن (ڈی بی اے) ایبٹ آباد کی جانب سے سیشن کورٹ بار روم میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ۔ اس مہم کا افتتاح سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق صدر فضلِ حق عباسی نے ایک پودا لگا کر کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مہم کیلئے پودے ایڈووکیٹ فضہ نظامی نے عطیہ کئے جبکہ سینئر خاتون وکلاءربیعہ سید، بشریٰ، زینب اور دیگر وکلاءنے بھرپور شرکت کرتے ہوئے مہم کو کامیاب بنایا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سیکرٹری اسد خان جدون نے بتایا کہ یہ اقدام نہ صرف بار ایسوسی ایشن کے سرسبز ماحول کی جانب عزم کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ایک عمدہ کوشش ہے۔