مبینہ ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے نوجوان نے آن لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے پر خود کشی کی، ڈی ایس پی

جمعرات 31 جولائی 2025 12:30

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) دوران ڈکیتی نوجوان کو زہر دے کر قتل کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے آن لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی تھی، تھانہ صدر پولیس نے شواہد کی مدد سے حقائق کا سراغ لگا لیا، تھانہ صدر بورے والا کی حدود 451/ای بی میں دس، روز قبل نواحی گاوں 457/ ای بی کے رہائشی ایک 22/23/سالہ نوجوان صائم کو دوران ڈکیتی مذاحمت ہر نامعلوم افراد کی جانب سے زبردستی زہر کھلا کر قتل کردینے کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر پولیس کو حالات مشکوک دکھائی دئیے تو ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر محمد زبیر سندھو، ایس ایچ او ماڈل ٹاون راو مہتاب عالم اور کانسٹیبل مہر محمد بلال پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نےنوجوان کے موبائل فون، علاقہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں پولیس نے اصل حقائق کا سراغ لگا لیا یہ انکشاف ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ نوجوان صائم گھر والوں کے اکاونٹ سے لاکھوں روپے نکلوا کر آن لائن گیم میں ہار چکا تھا اکاونٹ خالی ہونے پر گھر والوں کے خوف سے اس نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی ہے والدین کو چاہئیے کہ اپنے بچوں کی مصروفیات اور انکی عادات پہ نظر رکھیں تا کہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔