ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا

بھارت پر بھی یکم اگست سے 25 فیصد ٹیکس لگائینگے،امریکی صدر

جمعرات 31 جولائی 2025 14:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا۔وائٹ ہائوس کے مطابق صدر ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کے اعلامیے پر دستخط کر دیے ۔صدر ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد تانبے کی درآمدات پر ٹیرف یکم اگست سے نافذ العمل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بھارت پر بھی یکم اگست سے 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل میں 25 ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملک شکایت کرتا ہو، کوئی ملک چاہتا ہو کہ ٹیرف ریٹ صفر کردیا جائے تو پھر اسے اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کرنا ہوں گی کیونکہ یہاں کوئی ٹیرف نہیں۔