وزیراطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے تحصیل پریس کلب کی تعمیر کاجائزہ لیا

جمعرات 31 جولائی 2025 14:40

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) وزیراطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے تحصیل پریس کلب کی تعمیر کاجائزہ لیا۔وزیراطلاعات نے تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ معاون خصوصی ہمراہ وزیر اطلاعات سردار نوشاد کو ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ شاردہ تاریخی وسیاحتی اور سب ڈویژن مقام ہے یہاں پاکستان وآزادکشمیر بھر سے شوقین سیاحت یہاں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاست کے مہمانوں کیلئے شایان شان پریس کلب کی عمارت وقت کاتقاضاتھا، ذاتی اے ڈی پی سے پریس کلب کی تعمیر یقینی بنائی ہے۔ اہل قلم کو حکومتی اقدامات اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے سہولیات سے آراستہ پریس کلب ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ پریس کلب شاردا کے صدر سردار اورنگزیب نے ہمراہ ٹیم وزیراطلاعات کا پرتپاک استقبال کیا اور پریس کلب کی تعمیر کوخوش آئندہ قراردیکر موجودہ حکومت کو صحافی دوست قراردیا۔ اس موقع پر سنٹرل پریس کلب مظفرآباد سے قومی ٹی وی چینلز کے نمائندگان عارف عرفی، آصف رضا میر،ندیم شاہ، امتیازاعوان سمیت جملہ صحافیوں کو شارداآمدپر خوش آمدید کیا۔\378