حضرت بہاؤ الدین زکریاؒ کے 786ویں عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں

جمعرات 31 جولائی 2025 15:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) حضرت بہاؤالدین زکریا ؒ کے786ویں عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزمخدوم مرید حسین قریشی نے مزارکوعرق گلاب سے غسل دیکرتقریبات کا آغاز کیا۔ عرس کی تین روزہ تقریبات ہفتہ 2 جولائی 2025ء تک جاری رہیں گی،جس میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔

عرس کے موقع پر قومی زکریا کانفرنس کی نشست کا انعقاد بھی ہوگا،کانفرنس میں ملک بھر سےعلماء کرام شریک ہوں گے۔عرس کے موقع پرملتان پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،1100 سے زائد پولیس افسران واہلکار سکیو رٹی ڈیوٹی پر تعنیات کئے گئے ہیں،دور دراز سے آنے والے زائرین کے لیے مخصوص پارکنگ کا انتظام کیاگیا ہے جبکہ دربار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی جانب سے عرس کے موقع پرایمرجنسی کور فراہم کی گئی ہے۔ ریسکیورز کی خصوصی نفری،دو ایمبولینسز، 8 موٹر بائیک ایمبولینسزاورایک فائر وہیکل تعینات کی گئی ہے ۔زائرین کو بروقت ابتدائی طبی امدا د دینے کے لیے چارریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔عرس کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیوسٹاف ہمہ وقت تیار ہے،تمام آپریشنزکی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر حسین میاں خود کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :