آر پی او مردان جواد قمر کا قولہ چیک پوسٹ کا دورہ

جمعرات 31 جولائی 2025 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر مردان جواد قمر نے ضلع مہمند کے دورے کے دوران تھانہ پنڈیالی کی حدود میں واقع قولہ چیک پوسٹ کا معائنہ کیا، جہاں گزشتہ شب دہشتگردوں کی حملے کی کوشش کو مہمند پولیس نے بروقت کارروائی سے ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او مہمند اکرام اللہ PSP، ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ PSP، ایس پی سی ٹی ڈی قاضی عصمت اللہ اور ڈی ایس پی دلاور شاہ بھی موجود تھے۔

آر پی او مردان نے اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور نقد انعامات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ہر محاذ پر عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ مہمند پولیس کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت نے علاقے کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :