
پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی دنیا میں تاریخی پیشرفت ، مشاہداتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا ء میں روانہ
جمعرات 31 جولائی 2025 16:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج ہم صرف ایک سیٹلائٹ نہیں بلکہ ایک وژن کو لانچ کر رہے ہیں، ایک ایسا وژن جو پاکستان کو خلائی سائنس میں رہنما ملک کے طور پر ابھارتا ہے، ایک ایسا پاکستان جو جدید تحقیق، مضبوط شراکت داریوں اور اپنی صلاحیتوں پر غیر متزلزل یقین سے طاقت حاصل کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا ہدف ہے کہ 2035 تک ایک پاکستانی خلائی مشن چاند پر پہنچایا جائے گا، یہ خواب نہ صرف نوجوانوں کے لئے ایک تحریک ہے بلکہ پاکستان کو عالمی خلائی معیشت میں ایک بااثر کردار دینے کی بنیاد بھی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان کا خلائی سفر نیا نہیں۔ 1961 میں سپارکو کے قیام کے ساتھ پاکستان ان چند ترقی پذیر ممالک میں شامل ہو گیا تھا جنہوں نے خلائی ٹیکنالوجی کو مستقبل کی کلید سمجھا، آج کی کامیابی اسی تسلسل کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بد ر-1 (1990) سے لے کر PakTES-1A (2018)، PAKSAT-1R (2011) اور PAKSAT-MM1 (2024) تک پاکستان نے مسلسل ترقی کی اور آج کا مشن اسی سلسلے کا ایک اور سنہرا باب ہے۔وفاقی وزیر نے پاک چین دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماؤں نے اس دوستی کو ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی قرار دیا ہے، آج یہ دوستی آسمان سے بھی بلند ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہر شعبے میں پاکستان کا ساتھ دیا ،چاہے دفاع ہو، معیشت، توانائی یا انفراسٹرکچر، سی پیک کے ذریعے سڑکیں، توانائی منصوبے اور صنعتی زون قائم کئے گئے، اب ہم اس شراکت داری کو خلاء تک وسعت دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال کے آغاز میں Electro-Optical سیٹلائٹ (EO-1) بھی خلا میں بھیجا گیا تھا، جبکہ PAKSAT-1R اور Paksat-MM1 نے پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن، نشریات اور ڈیجیٹل رابطوں میں انقلابی کردار ادا کیا۔ اب جدید GIS سسٹمز کی بدولت زراعت، پانی کے انتظام اور شہری منصوبہ بندی میں ڈیٹا پر مبنی فیصلے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی CNSA (چائنا نیشنل اسپیس ایجنسی) کے ساتھ دوستی، Roscosmos کے ساتھ تعاون اور APSCO و ISNET میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی خلائی برادری میں ایک فعال رکن بن چکا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سیٹلائٹ کی بدولت پاکستان کی ریموٹ سینسنگ اور امیجنگ صلاحیتیں مضبوط ہوں گی ،قدرتی آفات، خوراک کی حفاظت اور شہری منصوبہ بندی کے لیے بہتر فیصلے ممکن ہوں گے؛ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ ملے گااور سب سے بڑھ کر، پاک چین دوستی خلاء تک پہنچ جائے گی۔وفاقی وزیر نے چینی شراکت داروں بالخصوص BOMETEC، CETC انٹرنیشنل اور MicroSAT کی بھرپور معاونت کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبہ دونوں حکومتوں کے درمیان اعتماد اور باہمی اشتراک کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی خلائی معیشت 2040 تک 1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی اور پاکستان اس میدان میں چین کی مدد اور اپنی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیٹلائٹ کونسٹیلیشن کو وسعت دیں گے،خلائی تحقیق اور STEM تعلیم میں سرمایہ کاری کریں گے،چین کے ساتھ مشترکہ خلائی مشن لانچ کریں گےاور چاند پر پاکستانی خلائی جہاز کے مشن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔وفاقی وزیر نے تمام انجینئرز، سائنسدانوں اور ٹیم کے ارکان کو اس تاریخی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔احسن اقبال نے کہاکہ پاک چین دوستی اب سرحدوں، سمندروں یا زمین تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ اب خلاءمیں بھی روشن ہے، یہ سیٹلائٹ پاکستانی قوم کی امید اور عزم کا استعارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں صرف ستاروں کے خواب نہیں دیکھتیں بلکہ ان تک پہنچنے کے لئے راکٹ بھی بناتی ہیں، اختراع ہماری رہنمائی کرے گی، اشتراک ہماری قوت بنے گا اور عزم ہمارا ایندھن ہو گا، پاکستان اور چین مل کر چاند کو چھوئیں گے، مریخ کی کھوج کریں گے اور کائنات کی لا محدود وسعتوں کو دریافت کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون/1 آمد، جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پاکستان ہاؤس کا دورہ، پاکستانی سفیر نے ظہرانے کا اہتمام کیا
-
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیر اعلی سندھ
-
بلوچستان کی ترقی مالی خود انحصاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
-
عظمی بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کے گھر آمد، سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر ا ظہار تعزیت
-
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.