دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے حکومت نے پاک فوج کے ساتھ ملکر دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کی کمر توڑ دی ہے ، میاں محمد شمس

جمعرات 31 جولائی 2025 16:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل سیالکوٹ کے نائب صدر میاں محمد شمس نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے حکومتی جہاد جاری ہے ، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے وفاقی حکومت نے پاک فوج کے ساتھ ملکر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی کمر توڑ دی ہے ۔انہوں نے اپنے دفتر کچہری روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئےحکومت کی کوششیں لائق تحسین ہیں، دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک شکست دی جا رہی ہے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکیں گے،پاکستان کے دشمن پاکستان کی معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے تمام اختلافات بھلا کر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہے،ہماری سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان اور افسر دن رات دہشتگردوں سے نبرد آزما ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف بھرپور اقدامات اور کارروائیوں کے حوالے سے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں،وادی تیرہ میں اداروں کے جوانوں پر حملے بزدلانہ حرکت ہے ،دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے وفاقی حکومت تمام صوبوں کی استعداد بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کر رہی ہے ۔