
وادی نیلم میں غازی ملت،آزادجموں وکشمیر کے بانی صدر سردار ابراہیم خان کی 22ویں برسی منائی گئی
جمعرات 31 جولائی 2025 16:50
(جاری ہے)
غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی جدوجہد آزادی عوام کے لیے مشعل راہ ہے۔
آزادریاست جموں وکشمیر میں میگاپراجیکٹس کاسہرابھی غازی ملت سردار محمدابراہیم خان کوجاتاہے۔غازی ملت کامشن کشمیری مسلمانوں کوڈوگرہ راج کی غلامی سے نجات دلانا اوران کی امنگوں کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کو پاکستان کاحصہ بنانا تھا۔ غازی ملت نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اپنے موقف پر ہمیشہ قائم رہے۔ غازی ملت کامشن مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور آزادکشمیرکے شہریوں کابلند معیار زندگی تھا۔ اس موقع پر بوائز ڈگری کالج آٹھ مقام کے پرنسپل خورشید انور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ عظیم لیڈورں کی داستانوں سے بھری ہے۔ غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان ہوں یامجاہد اؤل ملک وملت کے عظیم راہنماتھے۔ غازی ملت 31جولائی 2003 میں ہم سے جدا ہوئے آج کشمیری قوم 22ویں برسی مناکرسلام عقیدت پیش کررہی ہے۔ 1946میں غازی ملت نے مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے تحریک آزادی میں سرگرم حصہ لینا شروع کردیا۔ انجمن تاجران کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک شرافت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری قوم اپنے بہادر لیڈر او ربانی صدر ریاست غازی ملت سردار محمدابراہیم خان کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی،آزادکشمیر کی تعمیروترقی اور پاکستان کے استحکام کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے تاجران اور سول سوسائٹی کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔ انسٹرکٹر شہری دفاع رانا مشکور نے کہاکہ غازی ملت سردار محمدابراہیم خان ہرکشمیری کے لیے مشعل راہ ہیں۔ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام وآزادکشمیرکی تعمیروترقی کیلئے سردارمحمد ابراہیم خان جیسے لیڈر کے ویژن کی ضرورت ہے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل، ایم ایس ڈاکٹر سردار سجاد مغل،ایس ایچ او سٹی تھانہ سردار محمد صدیق کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ملک وملت کی سلامتی اورسردارمحمد ابراہیم خان کے درجات کی بلندی کے لیے دعامانگی گئی۔مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عظمی بخاری
-
مانسہرہ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
-
سینئر وکیل شمس الاسلام سے والد کے قتل کا بدلا لیا،ملزم عمران آفریدی کا اعتراف جرم
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
لاہور ، نشے کے عادی باپ نے تیز دھار آلے سے7 سالہ بیٹے کی گردن کاٹ دی
-
عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں
-
ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.