
وفاقی وزیر جام کمال خان کی پاکستان میں الجزائر کے سفیر ڈاکٹر براہیم رُمانی سے ملاقات
جمعرات 31 جولائی 2025 18:10
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک الجزائر میں توانائی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کو الجزائر کے تیل، گیس، ہائیڈروجن اور بجلی کے وسیع ذخائر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔سفیر نے مزید کہا کہ الجزائر کا جغرافیائی محلِ وقوع اور ترقی یافتہ انفراسٹرکچر پاکستان کے لیے افریقی منڈیوں تک رسائی کا گیٹ وے فراہم کرتا ہے، جہاں دس سے زائد افریقی ممالک تک زمینی و فضائی رابطے موجود ہیں، جبکہ الجزائر کے کئی افریقی اور عرب ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے بھی ہیں۔ ملاقات کے دوران سفیر نے پاکستان کو الجزائر میں 4 سے 10 ستمبر 2025 تک منعقد ہونے والی پہلی INTRA-AFRICA Trade Fair میں شرکت کی دعوت دی۔ اس بین الاقوامی نمائش میں 140 ممالک کے 2000 سے زائد نمائشی ادارے، عالمی مالیاتی ادارے، ترقیاتی بینک اور صنعتی رہنما شرکت کریں گے۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان صرف تاجر کے طور پر نہیں بلکہ اسٹریٹجک سرمایہ کار کے طور پر زراعت، توانائی، آئی ٹی، اختراع، صحت اور اسٹارٹ اپس کے شعبوں میں شرکت کرے۔وزیر تجارت جام کمال خان نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا اور عالمی پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال کے ذریعے سرمایہ کاری و تجارتی شراکت داری کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی "لک افریقہ" پالیسی کے تحت افریقی معیشتوں کے ساتھ مؤثر تجارتی سفارت کاری کے ذریعے روابط بڑھانے پر زور دیا۔ جام کمال نے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینے اور نجی شعبے کی بیرونی منڈیوں تک رسائی کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور الجزائر کے درمیان باہمی تجارت 43.93 ملین ڈالر ہے، جس میں پاکستان کی برآمدات جن میں ٹیکسٹائل، چاول اور سرجیکل آلات شامل ہیں 17.19 ملین ڈالر ہیں جبکہ الجزائر سے درآمدات میں فاسفیٹس، کھاد اور سیمنٹ شامل ہیں۔ دونوں فریقین نے جوائنٹ بزنس کونسل کے پہلے اجلاس کو جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا، جو 2022 میں ایف پی سی سی آئی اور الجزائر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان قائم ہوئی تھی۔ سفیر نے بتایا کہ الجزائر کا سفارت خانہ پاکستانی کاروباری حضرات کو ترجیحی بنیادوں پر فاسٹ ٹریک بزنس ویزے جاری کر رہا ہے، جو بغیر کسی تاخیر یا مرکزی منظوری کے، بار بار داخلے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ملاقات میں باہمی تجارت کے فروغ، نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور افریقہ سمیت عالمی پلیٹ فارمز پر اشتراک عمل کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جہاں زیب خان اور ارم فاطمہ کی ملاقات
-
شاد باغ میں خاتون سینٹری ورکر سے چھیڑ چھاڑ اورلوٹ مار میں ملوث ملزم گرفتار
-
مانگا منڈی میں نشئی باپ نے 6ماہ کے بچے کا گلا کاٹ دیا
-
مزدوروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا
-
گورنر خیبر پختونخوا سےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ملاقات
-
نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی
-
لاہور ، گھریلو تنازعہ پر جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی
-
پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی
-
مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر چینی عوام و افواج کو مبارکباد
-
پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف
-
چربی سے گھی آئل تیار کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
-
گائے،بھینس اورگائے کے گوشت کو پہچانناہواآسان،خیبرپختونخواحکومت نے جدید لیبارٹری قائم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.