نوشہرہ ورکاں، گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں 55 بجلی چور پکڑے گئے، بھاری ڈیٹیکشن بل ج اری مقدمات درج

جمعہ 1 اگست 2025 12:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) چیف ایگزیگٹو گیپکو گوجرانوالہ جام محمد ایوب کی خصوصی ہدائت پر ڈویژن گیپکو نوشہرہ ورکاں کی چار سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایکسین گیپکو امتیاز بریڑو کی نگرانی میں ایس ڈی اوز محمد مبشر،سکندر ریاض،اور رئیس الرحمان و دیگر عملہ نے جولائی کے مہینہ میں 55 بجلی چور پکڑ کر 38 ہزار 750 یونٹ کےپندرہ لاکھ 36 ہزار کے ڈی ٹیکشن بل ڈال دیے گئے اور تمام بجلی چور صارفین کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دیے گئے ہیں۔ ڈالے گئے ڈی ٹیکشن بلوں سے ریکوری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایکسین گیپکو ڈویزن نوشہرہ ورکاں امتیاز بریڑو کا کہنا ہے بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے۔\378