850 ارب کی اضافی آمدنی کے باوجود مجموعی ہدف آسانی سے پورا کرنا مشکل ہوگا‘ ٹیکس ایڈوائزرز

جمعہ 1 اگست 2025 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس شرحوں میں اضافے، چھوٹ کے خاتمے اور قواعد وضوابط کی سختی سے رواں مالی سال میں تقریباً 850 ارب روپے کی اضافی آمدنی متوقع ہے تاہم اس کے باوجود مجموعی ہدف آسانی سے پورا کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسیشن کے ڈھانچے کو جن مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے اس طرف عملی پیشرفت نہیں کی جارہی ۔ڈیجیٹلائزیشن کی طرف پیشرفت ٹیکس پریکٹیشنرز اور ٹیکس دہندگان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلا ت کا باعث بن رہی ہے جس کی بنیادی وجہ پیشگی مشاورت نہ کرنا ہے ۔ ایف بی آر کے اپنے ناقص نظا م کی وجہ سے ٹیکس لیکج ہوتی ہے جس کے لئے مانیٹرنگ کے نظام کو سخت کرنا ہوگا ۔ نوٹسز جاری کرکے انفرادی طو رپر اپروچ کیا جاتا ہے اس لئے نوٹسز کے اجراء ، ان کی تعمیل اور ٹیکس وصولی والے شعبے بالکل الگ ہونے چاہئیں ۔