سلووینیاکااسرائیل سے ہتھیاروں کی تجارت پر پابندی کااعلان

جمعہ 1 اگست 2025 12:45

لبلیجانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)سلوینیا کی حکومت نے کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل سے ہتھیاروں کی تجارت پر مکمل پابندی لگادیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق سلوینیا یورپ کا پہلا ملک ہوگا جو اسرائیل پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور ترسیل پر پابندیاں عائد کرے گا۔سلوینیا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ یورپی یونین کی جانب سے اس حوالے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔