بھارت انگلینڈ میچ سے پاکستانی تماشائی کو باہر نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر نے معافی مانگ لی

چند روز قبل بھارت انگلینڈ ٹیسٹ کے دوران ایک مداح کوپاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پرگراؤنڈ سے نکال دیا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 اگست 2025 12:22

بھارت انگلینڈ میچ سے پاکستانی تماشائی کو باہر نکالنے کے واقعے پر لنکا ..
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اگست 2025ء ) مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے پاکستانی تماشائی کو باہر نکالنے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر نے معافی مانگ لی۔ 
چند روز قبل بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوران ایک مداح کوپاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پرگراؤنڈ سے نکال دیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکا شائر نے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے پاکستانی تماشائی کے اخراج کے بعد پیش آنے والی ’کسی بھی پریشانی اور جرم کی وجہ سے‘ معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

 
اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا تھا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا، سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔