ہری پور کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 1 اگست 2025 13:04

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ہری پور پولیس کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقادکیاگیا۔ ہفتہ شہدائے پولیس کے سلسلہ میں ہری پور پولیس کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ ہری پورتھیلیسیمیا سنٹر کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف نے خون کے عطیات لیے۔ہری پور پولیس کے افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات دئیے ۔

(جاری ہے)

ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحما ن نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور خون کے عطیات دینے والے پولیس افسران اور جوانوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہری پور پولیس کے افسران اور نوجوان کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی کی صورت میں خون کے عطیات دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور تھیلیسیمیا سنٹر سمیت دیگر ضرورت مند اشخاص کو خون کے عطیات کی ضرورت پڑی توہم اس قربانی سے بھی کبھی دریغ نہیں کریں گے ۔

\378

متعلقہ عنوان :