یورپی یونین کو کی جائے والی قومی برآمدات میں 7.44فیصد اضافہ

یورپی منڈیوں کو کی جانے والی برآمدات کی مالیت 8.863 ارب ڈالر تک پہنچ گئی،رپورٹ

جمعہ 1 اگست 2025 13:11

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)یورپی یونین کے ممالک کو کی جائے والی قومی برآمدات میں گزشتہ مالی سال25-2024کے دوران 7.44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مالی سال 24۔2023کے دوران یورپی ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں 3.12 فیصد کمی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی 2024 تا جون 2025کے دوران یورپی منڈیوں کو کی جانے والی برآمدات کی مالیت 8.863 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ مالی سال24-2023کے دوران یورپی ممالک سے برآمدات کی مد میں 8.249 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح مالی سال 24-2023 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 25-2024کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 0.614 ارب ڈالر یعنی 7.44 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔